امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کو بڑی پیشکش کردی

گلاسکو: صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر چین نے ماحولیاتی امور پر مثبت اقدامات اُٹھائے تو امریکا بھی پابندیوں کے حوالے سے نرم رویہ اپنائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی پر ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر چین اور روس کے صدور کی بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

امریکی صدر نے چین اور روس کے صدور پر غیر حاضری پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا کی بقا کو درپیش سب سے بڑے مسئلے پر کیسے کوئی راہ فرار اختیار کرسکتا ہے۔
صدر جوبائیڈن نے ماحولیاتی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے امریکی اقدامات کا زکر کرتے ہوئے پیشکش کی کہ اگر چین موسمیاتی تبدیلی اور تغیر پر اقدامات کی یقین دہانی کرائے تو امریکا بھی پابندیوں پر لچک دکھائے گا۔

امریکی صدر کی اپنے چینی ہم منصب پر کڑی تنقید اپنی جگہ لیکن چین پچھلے برس ہی آلودگی کو 2060 تک صفر کرنے کی تجویز پیش کرچکا ہے تاہم ماہرین اس پر اعتراضات بھی اُٹھاتے ہوئے ناقابل عمل منصوبہ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ گلاسگو میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں 120 ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی اور عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button