ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے قومی اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں، سرفراز احمد کی واپسی

لاہور: چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا جس کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیاں کردی گئیں ہیں۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل اعظم خان، محمد حسنین کی جگہ سرفراز احمد اور حیدرعلی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے پندرہ رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔

دوسری جانب کمر کی تکلیف میں مبتلا صہیب مقصود کا اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر کیا جائے گا۔ ٹاپ آرڈر بیٹر کی لوئر بیک کا ایم آر آئی اسکین 6 اکتوبر کو کروایا گیا تھا۔

15 رکنی قومی اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان ، سینٹرل پنجاب)

شاداب خان (نائب کپتان ، ناردرن)

آصف علی (ناردرن)

فخر زمان (خیبر پختونخوا)

حیدر علی (ناردرن)

حارث رؤف (ناردرن)

حسن علی (سینٹرل پنجاب)

عماد وسیم (ناردرن)

محمد حفیظ (سینٹرل پنجاب)

محمد نواز (ناردرن)

محمد رضوان (وکٹ کیپر ، خیبر پختونخوا)

محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)

سرفراز احمد (وکٹ کیپر، سندھ)

شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا)

صہیب مقصود (سدرن پنجاب)

ٹریولنگ ریزرو

خوشدل شاہ (خیبرپختونخوا)، شاہنواز دھانی (سندھ) اور عثمان قادر (سینٹرل پنجاب)

اسپورٹ اسٹاف

منصور رانا (ٹیم منیجر) ، ثقلین مشتاق (عبوری ہیڈ کوچ) ، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ہیڈ کوچ) ، میتھیو ہیڈن (بیٹنگ کنسلٹنٹ) ، ورنن فلینڈر (باؤلنگ کنسلٹنٹ) ، کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ) ، ڈریکس سائمن (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ) ، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ) ، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ) ، کرنل (ر) محمد عمران (سیکورٹی منیجر) ، ابراہیم بادیس (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر) ، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی ( ٹیم مساجر)

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button