اگر میری فیملی مشکل میں ہوئی تو سلمان ہمیشہ ان کیسا تھ ہوں گے، شاہ رخ خان

اگر میری فیملی مشکل میں ہوئی تو سلمان ہمیشہ ان کیسا تھ ہوں گے، شاہ رخ خان
Spread the love

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ اگر کبھی ان کی فیملی مشکل میں ہوئی تو سلمان خان ہمیشہ ان کی فیملی کے ساتھ ہوں گے۔

آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کی وجہ سے شاہ رخ خان اور ان کی فیملی ان دنوں مشکل وقت سے گزررہی ہے۔ ایسے میں شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سلمان خان پر بھروسے اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی سلمان خان کے گیم شو’’دس کا دم‘‘ میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے تھے۔ گیم شو کے دوران ایک موقع سلمان خان شاہ رخ خان سے پوچھتے ہیں زندگی کے نشیب و فراز میں کوئی ہے آپ کے ساتھ؟

سلیو میاں کے سوال کے جواب میں کنگ خان کہتے ہیں سلمان اگر میں کبھی مشکل میں ہوا، دراصل مجھ سے زیادہ اگر کبھی میری فیملی مشکل میں ہوئی تو تم ہمیشہ ان کے ساتھ ہو۔ سلمان، شاہ رخ کی اس بات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے انہیں گلے سے لگالیتے ہیں۔

سلو میاں اورکنگ خان کی یہ ویڈیو تو پرانی ہے لیکن سلمان خان نے یہ ثابت کردیا کہ شاہ رخ خان کی رائے ان کے بارے میں بالکل صحیح تھی۔ کیونکہ آریان خان کی گرفتاری کے بعد سلمان خان وہ پہلے شخص تھے جو کنگ خان کے گھر ان کی مدد کو پہنچے تھے۔ اور یہ چیز ان دونوں کے درمیان بہترین دوستی کی مثال ہے۔

واضح رہے کہ منشیات کیس میں گرفتار اسٹار کڈ آریان خان اس وقت نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحویل میں ہیں۔ آج انہیں ایک بار پھر عدالت میں پیش کیا جائے گا تاہم انہیں ضمانت ملنے کے چانسز کم ہی ہیں۔ اس کے علاوہ این سی بی اہلکار معاملے کی مزید تفتیش کے لیے آریان کے ریمانڈ میں مزید توسیع بھی مانگ سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں