لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تبادلہ، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کوارٹر ماسٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کور کمانڈر کراچی اور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کئے گئے ہیں۔

میجر جنرل عاصم ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں پاک فوج کا ایجوٹنٹ جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

نئی ذمہ داریاں تفویض کئے جانے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی خدمات کی تعریف کی اور نئی پوسٹنگ پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جون 2019 میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button