عامر خان اور کرن راؤ بیٹے کی خاطر ایک ساتھ ہوگئے

ممبئی: شادی کے 15 سال بعد علیحدگی اختیار کرنے والے اداکار عامر خان اور کرن راؤ بیٹے کی خاطر پھر سے ایک ہوگئے۔

بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کو آج اتوار کے روز ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا جہاں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ عامر خان اور کرن راؤ کے ہمراہ ان کا 9 سالہ بیٹا ’آزاد‘ بھی تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اور کرن راؤ اپنے بیٹے کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں لنچ (ظہرانہ) کے لیے آئے تھے۔ ان کے ساتھ سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے۔

رواں سال 3 جولائی کو اداکار عامر خان اور کرن راؤ نے شادی کے 15 سال بعد اچانک علیحدگی کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

علیحدگی کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں دونوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش ہیں اور علیحدگی کے باوجود ہم ایک ہی خاندان ہیں، ہمارے رشتے میں تبدیلی آئی ہے لیکن ہم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے باہمی رضامندی سے اپنی شادی ختم کی ہے اور اپنے بیٹے آزاد کی پرورش مل کر کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button