ہمارا مطالبہ صاف اور شفاف انتخابات ہیں اور یہ ہمارا جمہوری حق ہے، نوازشریف

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ صاف اور شفاف انتخابات ہیں اور یہ ہمارا جمہوری حق ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی زیر صدارت گوجرانوالہ ڈویژن کا تنظیمی اجلاس ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ کنٹورنمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پارٹی کو عوام کی خدمت کی بدولت کامیابی ملی، مہنگائی اور بڑھتی بیروزگاری کی وجہ سے عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا، باقی صوبوں کے عوام کے بھی شکر گزار ہیں جہنوں نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا کہ لاہور،راولپنڈی اور گوجرنوالہ خاص طور سے ہمیشہ سے مسلم لیگ (ن) کے گڑھ رہے ہیں لیکن یہاں کے نتائج بہت مایوس کن رہے ہیں، ہم کو تنظیم کو مضبوط اور طاقتور کرنا ہے، حمزہ شہباز اور مریم نواز باقی عہدیداروں کے ساتھ ملکر اس تنظیم سازی کی نگرانی کریں جن لوگوں کو عہدیدار بنایا جائے ان سے ملاقاتیں کریں۔
نوازشریف نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی اس لیے عوام ہم پر اعتماد کرتے ہیں، سبز پرچم اور سبز پاسپورٹ کا جو حال ہے وہ دنیا کے سامنے ہے، یہ حکومت صرف فون آنے اور سننے کا انتظار کرتی ہے، بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کو گہری کھائی میں دھکیل دیا ہے، مالم جبہ، بی آر ٹی، بلین ٹری اور علیمہ باجی کے کیسز کب انجام کو پہنچیں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ صرف شفاف الیکشن ہیں، یہ ہمارا قومی حق ہے اس سے ہمیں کوئی محروم نہیں کرسکتا، آئین کی پاسداری اور پارلیمنٹ کا احترام سب پر لازم ہے، جب تک عدلیہ آزاد نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button