جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع آسمان منزا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 جوان بھی شہید ہوگئے۔ فورسز کی جانب سے مزید دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کی اطلاع پرغم کا اظہار کرتے ہوئے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button