نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس؛اسٹریٹیجک اثاثوں کی سیکیورٹی پر مکمل اعتماد

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں روایتی اور اسٹریٹیجک ڈومینز میں بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کیاگیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے پاکستان کے اسٹریٹیجک اثاثوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے حفاظتی اقدامات پر مکمل اظہاراعتماد کرتے ہوئے دوبارہ اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر جوہری سلامتی اور جوہری عدم پھیلاؤ کے اقدامات کو بہتر بنانے کی عالمی کوششوں میں معنی خیز کردار ادا کرتا رہے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے پاکستان کے اسٹریٹیجک اثاثوں کی جامع سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے دوبارہ اس بات کا عزم کیا کہ پاکستان ایک ذمےدار ایٹمی ریاست کے طور پر جوہری سلامتی اور جوہری عدم پھیلاؤ کے اقدامات کو بہتر بنانے کی عالمی کوششوں میں معنی خیز کردار ادا کرتا رہے گا۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے روایتی اور اسٹریٹیجک ڈومینز میں بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کیا۔ شرکاء نے ان پیش رفتوں کو امن اور سلامتی کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں داخل ہوئے بغیر خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے قابل اعتماد کم سے کم ڈیٹرنس کی پالیسی کے مطابق فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس کو برقرار رکھنے کا اعادہ کیا اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔۔ شرکاء نے تربیت کے اعلی معیار اور اسٹریٹیجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں، سائنسدانوں اور انجینئروں کی تعریف کی جن کی کوششوں سے پاکستان کو مطلوبہ مقاصد کے حصول میں کامیاب بنایا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button