رمیز راجہ کا نیوزی لینڈ کیخلاف کھلاڑیوں کو جارحانہ کھیل کا مشورہ

لاہور: پی سی بی کے نامزد چیئرمین رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کھلاڑیوں کو ناکامی کے خوف سے آزاد ہوکر جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دے دیا ہے اور نئے کوچز اور کپتان پر بھرپور اعتماد کے ساتھ سپورٹ کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو اپنے ویژن سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ ماضی کو بھول کر حال اور مستقبل کو بہتر بنانے پر توجہ دیں، ان کا فوکس صرف اور صرف کرکٹ پر ہونا چاہیے، ہر میچ میں پہلے سے بڑھ کر پرفارم کرنے کہ کوشش کریں۔

رمیز راجہ نے بلے بازوں کو مخاطب کرتے ہوئے نصحیت کی کہ وہ بیٹنگ کے دوران چھوٹے چھوٹے اہداف سیٹ کرکے اننگز کو بڑھائیں، وکٹ پر جتنا زیادہ قیام ہوگا اتنا ہی رنز بنانے کا موقع ملتا ہے، سلیکشن میں بار بار تبدیلیاں اب نہیں ہوگی، سب کو پرفارم کرنے کا بھرپور موقع دیا جائے گا۔
نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہونے والی ملاقات میں عبوری کوچز ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق بھی موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button