اپنے کمپیوٹر کی رفتار تیز کریں

سلیکان و یلی: اگر آپ کا کمپیوٹر سست ہوگیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اب اس کی صفائی کا وقت آگیا ہے، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کمپیوٹر کی صفائی کس طرح کی جائے؟

لیپ ٹاپ ہو یا اسمارٹ فون ، ان سب میں جنک فائلز جمع ہوتی رہتی ہیں اور عموماً ہم انہیں نظر انداز کر دیتے ہیں۔ لیکن اگر کمپیوٹر یا اسمارٹ فون سے جنک فائلز( جنک فائلز ایسی فائلز کو کہتے ہیں جو ونڈوز اور دیگر عارضی فائلز لکھنے والی ایپلی کیشنز سے بنتی یں، یہ عموماً انسٹالیشن کے دوران یا کسی پروگروام کے چلنے پر بنتی ہیں) کو اگر جمع ہونے دیا جائے تو پھر اس سے کمپیوٹر کی رفتار سست ہوجاتی ہے، اور کسی بھی پروگرام کو کھولنے کے لیے آپ کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

زیر نظر مضمون میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ کمپیوٹر سے ان جنک فائلز کو ریموو کرکے اس کی کارکردگی میں بہتری کیسے لائی جاسکتی ہے۔

آپ کچھ آسان مرحلوں میں کسی تھرڈ پارٹی ایپلیکیشن یا سافٹ ویئر کے بغیر عارضی اور جنک فائلز کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ اس کام کے لیے ہمیں صرف Command Prompt کی ضرورت پیش آئے گی۔

سب سے پہلے آپ Command Prompt ونڈو کو کھولیں۔ اس کے لیے نیچے الٹی طرف Start کے بٹن پر کلک کریں اور cmd ٹائپ کریں۔ اب enter کردیں۔

Enter کرتے ہی ایک ڈائیلاگ باکس کھل جائے گا۔ اب اپنے سسٹم میں جمع ہوئی عارضی فائلز کو دیکھنے کے لیے درج ذیل کمانڈ ٹائپ کریں۔

\%SystemRoot%\explorer.exe %temp%

اب آپ ظاہر ہونے والی ان فائلز کو دو طریقوں سے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ Ctrl+A دبا کر آپ ساری فائلز کو منتخب کریں اور پھر Delete یا Shift+ Delete دبا دیں۔

اگر آپ کو کمانڈز پر عبور حاصل ہیں تو پھر آپ یہ کمانڈ del %temp%\*.* /s /q استمال کرتے ہوئے ان فائلز کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ ان دونوں طریقوں میں استعمال ہونے والی فائلیں رہ جائیں گی باقی سب ڈیلیٹ ہوجائیں گی۔ آپ باقی رہ جانے والی فائلز کو اسی طریقے سے دوبارہ ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

آگر آپ ہارڈ ڈسک سے تمام جنک فائلز ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو پھر لوڈسک کی کمانڈ استعمال کریں جو کہ درج ذیل ہے۔

cleanmgr /lowdisk /e

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button