ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

جمیکا: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کی وجہ سے وہ آج قومی اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ وطن واپس نہیں آسکیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کیریبین میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی وطن واپسی سے قبل دو مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی، ٹیسٹنگ کے نتائج میں صرف مصباح الحق ہی وہ واحد رکن ہیں جن کے دونوں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ تاہم ان میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق اب دس روز تک جمیکا میں قرنطینہ کریں گے جس کے بعد انہیں پاکستان واپسی کی اجازت ہوگی۔
پی سی بی کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ میزبان بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ مصباح الحق کو دس روزہ قرنطینہ کے لیے جلد دوسرے ہوٹل منتقل کردیا جائے گا جہاں میڈیکل اسپیشلسٹ ان کی دیکھ بھال کرنے کے لیے موجود ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button