ٹھیلے والے کی گول گپوں کے پانی میں پیشاب ملانے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں ٹھیلے والے کی جانب سے گول گپوں کے پانی میں پیشاب ملانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان اور بھارت میں گول گپے بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں اور زیادہ تر لوگ صاف ستھری جگہ سے گول گپے (پانی پوری) کھانے کے بجائے سڑک کنارے کھڑے کسی بھی ٹھیلے والے کے پاس کھڑے ہوکر اپنا شوق پورا کرلیتے ہیں تاہم گول گپوں کے حوالے سے اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد عوام کو خبردار ہونا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹھیلے والے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گول گپے بیچنے والا شخص پانی میں اپنا پیشاب ملانے کی کوشش کررہا ہے، اس دوران وہاں موجود ایک شخص نے چھپکے سے ٹھیلے والے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔

رپورٹس کے مطابق یہ وائرل ویڈیو بھارتی ریاست آسام کے شہر گواٹی کی ہے جہاں سڑک کنارے پانی پوری بیچنے والا چھپ کر پانی پوری کے پانی میں اپنا پیشاب ملادیتا ہے تاہم اس کی یہ حرکت وہاں موجود ایک شہری اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اب تک 15 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور یہ ویڈیو سیکڑوں بار شیئر بھی کی جاچکی ہے۔ بعد ازاں مامن خان نامی ٹوئٹر صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’’پانی پوری کے پانی میں اپنا پیشاب ملانے والے ٹھیلے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے‘‘۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button