امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم کی اطلاع نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

ممبئی: معروف اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم کی اطلاع نے ممبئی پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کو جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب نامعلوم شخص نے ٹیلی فون کال کے ذریعے اطلاع دی کہ اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے اور ممبئی کے تین ریلوے اسٹیشنز پر بارودی مواد نصب کیا گیا ہے تاہم اطلاع دینے والے شخص نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی۔

بارودی مواد کی اطلاع پر جوہو کی مقامی پولیس، انسداد دہشت گردی اسکواڈ، ریلوے پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاش شروع کردی جو ہفتے کی صبح تک جاری رہی۔ کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد بم کی اطلاع کو غلط قرار دیا گیا۔ تاہم پولیس نے اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔
جوہو اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر ششی کانت نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے امیتابھ بچن کے بنگلے اور دادر، بائیکولا اور چھترپتی شیواجی ٹرمنس ریلوے اسٹیشنز پر بارودی مواد تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس غلط اطلاع دینے والے شخص کی تلاش میں ہے تاہم اس سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button