ہزاروں فٹ بلندی پر لگے جھولے سے گرنے والی خواتین معجزانہ طور پر محفوظ

روس: سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کے رونگھٹے کھڑے کردینے والی ایک ویڈیو اس وقت وائرل ہے ۔ اس میں جھولے میں بیٹھی دو خواتین کو ہزاروں فٹ بلندی سے گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو روس کے علاقے داغستان سے تعلق رکھتی ہے جہاں ایک خاندان تفریح کی غرض سے موجود ہے۔ ایک شخص دو خواتین کو جھولا دیتا ہے تو وہ پنڈولم کی طرح ڈولتا ہوا جھولے کو سہارا دینے والے پول سے ٹکرا جاتا ہے۔ اس کے ٹکرانے سے جھولا ٹیڑھا ہوجاتا ہے۔ اس کے نیتجے میں تختے پر بیٹھی خواتین پھسل کر نیچے جاگرتی ہیں۔

یہ جھولا 6300 فٹ کی بلندی پر ایک پہاڑی پر واقع ہے لیکن خوش قسمتی سے خواتین چوٹی کے کنارے سے ہزاروں فٹ نیچے جانے کی بجائے چوٹی کے کنارے پر قائم ایک چھجا نما رکاوٹ پر گریں اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

یہ واقعہ روسی داغستان کی سولاک گھاٹی میں پیش آیا ہے۔ اس میں دو خواتین کو جھولا جھولنے کے دوران اپنی نشستوں سے نیچے پھسلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ واقعہ دیکھ کر وہاں موجود کئی خواتین کی چیخیں بلند ہوتی بھی سنائی دیتی ہیں۔ تاہم دونوں خواتین محفوظ رہیں اور انہیں معمولی خراشیں آئی ہیں۔

روسی اخبار کی ویب سائٹ کومسومولسکایا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے دونوں خواتین محفوظ ہیں اور اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ تاہم انتظامیہ نے بھی حفاظتی انتظامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button