عراق میں کورونا اسپتال میں آتشزدگی سے 52 افراد ہلاک

بغداد: عراق میں کورونا مریضوں کے لیے مختص اسپتال میں آتشزدگی سے 52 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے جنوبی صوبہ ذی قار کے شہر ناصریہ میں کورونا مریضوں کے لیے مختص اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 52 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد شہری دفاع کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو باہر دوسرے اسپتال منتقل کیا۔

عراقی محکمہ شہری دفاع کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے جب کہ ریسکیو آپریشنکے دوران 16 افراد کو باہر نکالاگیا تاہم اب بھی بہت سے مریض لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ عمارت کے اندر پھنسے ہوئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسپتال میں آگ آکسیجن سلینڈر پھٹنے کے باعث لگی تاہم عراقی وزیراعظم نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات ٹیم تشکیل دیدی ہے جب کہ صوبہ ذی قار کے شعبہ سحت کے سربراہ کو معطل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں دارالحکومت بغداد کے اسپتال میں آکسیجن سلینڈر پھٹنے سے 82 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button