ماہرہ خان نے اپنی شادی سے متعلق خبروں پرخاموشی توڑدی

کراچی: ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی سے متعلق خبروں پرخاموشی توڑدی۔

پاکستان کی خوبرواداکارہ ماہرہ خان سے ایک مداح نے کہا کہ آپ نے چھپ کرشادی کرلی ہے، جس پر اداکارہ نے صاف کہا کہ اگر وہ شادی کریں گی تو سب کو ضرور بتائیں گی، میں نے شادی نہیں کی اورمیری تو ابھی منگنی بھی نہیں ہوئی۔

اداکارہ سے ایک اورسوال کیا گیا کہ آپ جتنی رئیس لکتی ہیں اتنی ہیں تو نہیں، جس پر اداکارہ خوب مسکرائیں اورکہا کہ جتنا مجھے لوگ رئیس سمجھتے ہیں میں اتنی رئیس نہیں ہوں، نہ میرے پاس گاڑیوں کی قطاریں ہیں اور نہ ہی میرے پاس جہاز ہیں، میری اس طرح کی زندگی نہیں ہے، لیکن میرے پاس جتنا اور جو کچھ بھی ہے اس پرمیں خوش ہوں لیکن ہاں میں نے فلم رئیس میں کام ضرور کیا تھا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں میک اپ اتنا پسند نہیں لیکن انہیں سرخ رنگ کی لپ اسٹک بہت پسند ہے پرہاں میں اسکن کیئرپربہت توجہ دیتی ہوں۔ اداکارہ نے جب پوچھا گیا کہ آپ ’برگر‘ ہیں جس پرماہرہ نے کہا کہ اصل میں بہت دیسی ہوں لیکن کہہ سکتے ہیں کہ میں آدھا برگر اور آدھا بن کباب ہوں۔

اداکارہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ ٹام کروز کے ساتھ فلم سائن کرچکی ہیں جس پراداکارہ نے معنی خیز انداز میں کہا کہ میں نے یہ بات بہت چھپانے کی کوشش کی لیکن معلوم نہیں یہ کیسے لیک ہوگئی شاید یہ ٹام کروزکی ٹیم نے لیک کی ہوگی۔

اداکارہ نے کہا کہ اپنے پراجیکٹس میں انہیں ’ہیپی اینڈنگ‘ کے بجائے ’ٹریجڈی اینڈنگ‘ بہت پسند ہے۔ ہمایوں سعید سے متعلق ماہرہ نے کہا کہ وہ بہترین کو اسٹار ہے ، ان کے ساتھ کام کرنا بے حد پسند ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button