تین فٹ کا شوہراور پانچ فٹ کی بیوی؛ نیا عالمی ریکارڈ

Wales: James and Chloe Listed, both of British descent, have recently set a unique record for the largest difference in height between the couple, which is about two feet. In married couples, the height of the husband and wife is usually different from each other. Sometimes the wife is taller and sometimes the husband is taller. Even so, the couple's height has not changed much. James Listed, 33, is 3 feet 7 inches tall, while his wife, Chloe, 27, is 5 feet 5 inches tall. That is, the difference in height between the two is 1 foot 10 inches (about two feet). Today, they have been married for 5 years and have a daughter, Olivia, whom they love dearly. James is a British actor and host on a television channel and runs a website called "Three Foot Seven" which sells T-shirts for small people. Chloe is a school teacher. Due to a genetic disease, James was short, but he did not allow his short stature to become a compulsion for him. However, he thought that because of his height, he would hardly ever get married. In 2012, he had the opportunity to run in his area holding the Olympic torch, which was seen all over the world. Some friends then introduced him to Chloe, who was only eighteen at the time. Surprisingly, Chloe fell in love with James the first time she met him, and they finally got married in 2016. The couple is still happily living with their daughter Olivia in Wales County, UK, while the Guinness Book of World Records recently set the world record for "the largest difference in height between husband and wife" Is.
Spread the love

ویلز: برطانوی نژاد جیمس اور کلوئی لسٹڈ نے حال ہی میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے جس کے مطابق ان میاں بیوی کے قد میں سب سے زیادہ فرق ہے جو تقریباً دو فٹ بنتا ہے۔

شادی شدہ جوڑوں میں عموماً شوہر اور بیوی کا قد ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ کبھی بیوی زیادہ لمبی ہوتی ہے تو کبھی شوہر کا قد زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے باوجود، میاں بیوی کے قد میں اب تک بہت زیادہ فرق مشاہدے میں نہیں آیا۔

33 سالہ جیمس لسٹڈ کا قد 3 فٹ 7 انچ ہے جبکہ ان کی بیوی، 27 سالہ کلوئی کی اونچائی 5 فٹ 5 انچ ہے۔ یعنی ان دونوں میں قد کا فرق 1 فٹ 10 انچ (تقریباً دو فٹ) ہے۔

آج ان کی شادی کو 5 سال ہوچکے ہیں جبکہ ان کی ایک بیٹی ’’اولیویا‘‘ بھی ہے جسے یہ دونوں بے حد پیار کرتے ہیں۔

جیمس ایک برطانوی اداکار اور ٹیلی ویژن چینل پر میزبان ہیں جبکہ وہ ’’تھری فٹ سیون‘‘ کے نام سے ایک ویب سائٹ بھی چلا رہے ہیں جہاں چھوٹی جسامت والے لوگوں کےلیے ٹی شرٹس فروخت کی جاتی ہیں۔ کلوئی ایک اسکول ٹیچر ہیں۔

ایک جینیاتی بیماری کی وجہ سے جیمس کا قد چھوٹا رہ گیا لیکن انہوں نے اپنے چھوٹے قد کو اپنے لیے مجبوری بننے نہیں دیا۔ البتہ، ان کا خیال تھا کہ وہ اپنے قد کی وجہ سے شاید ہی کبھی شادی کر پائیں گے۔

2012 میں انہیں اپنے علاقے میں اولمپک مشعل تھام کر دوڑنے کا موقع ملا جسے پوری دنیا میں دیکھا گیا۔ اس کے بعد کچھ دوستوں نے ان کا تعارف کلوئی سے کروایا جو اس وقت صرف اٹھارہ سال کی تھیں۔

حیرت انگیز طور پر، جیمس سے پہلی ملاقات ہی میں کلوئی کو ان سے پیار ہوگیا اور بالآخر 2016 میں دونوں نے شادی کرلی۔

یہ دونوں آج بھی برطانیہ کی ویلز کاؤنٹی میں اپنی بیٹی اولیویا کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی ’’میاں بیوی میں قد کے سب سے زیادہ فرق‘‘ کا عالمی ریکارڈ ان دونوں کے نام کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں