لاہور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق بھارت اور را سے ہے، مشیر قومی سلامتی

اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے میں بھارت ملوث ہے اور اسی دن ہمارے اداروں پر سائبر حملے بھی کیے گئے۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق بھارت اور را سے ہے، پہلے بھی کئی بار کہا پاکستان میں دہشت گردی بھارت کراتا ہے جب کہ پچھلے سال ہم نے عالمی دنیا کو بھارت کی دہشت گری کا ڈوزیئر بھی دیا تھا، ڈوزیئر میں ہم نے تصاویر دیں بینک اکاؤنٹس دیے لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، تاہم اس دفعہ جو کارروائیاں ہوئیں اور جو شواہد ملے ہیں وہ اتنے مضبوط ہیں کہ اگر اس پر بھی دنیا خاموش رہی تو پھر سمجھا جائے گا کہ دنیا امن نہیں چاہتی۔

معید یوسف نے کہا کہ افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے واپس بھجوانا چاہتے ہیں، بین الاقومی قوانین کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی ہونا چاہیے جب کہ افغانستان میں سیاسی استحکام تک امن نہیں ہو سکتا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور دھماکے میں براہ راست بھارت ملوث تھا، بھارتی حکومت پاکستان میں دہشت گردی کو سپورٹ کررہی ہے، بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے بتایا کہ سی ٹی ڈی دھماکےکے 16گھنٹے کے اندر اندر پورے پلان تک پہنچ گئی تھی، کچھ لوگ باہر بیٹھ کر پوری کارروائی پلان کررہے تھے اور فنانس کررہے تھے، کچھ لوگوں نے پاکستان میں تمام کارروائی پر عمل کیا، دھماکے میں ملوث 56 سال کا پیٹرکراچی کا رہنے والا ہے، پیٹر زیادہ تر باہر ممالک میں رہا ہے اور اس کے رابطے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button