مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا اسٹیشن بم دھماکوں سے گونج اُٹھا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں جموں ایئرپورٹ پر قائم بھارتی فضائیہ کے اسٹیشن میں بم دھماکوں میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اور بھارتی سیکیورٹی افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں ایئرپورٹ پر انڈین ایئر فورس کے ایک اسٹیشن میں مبینہ طور پر ڈورن کے ذریعے دو دھماکے پانچ منٹ کے وقفے سے کیے گئے جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا جب کہ تمام پروازوں کو معطل کردیا گیا۔

تاحال جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ جائے وقوعہ پر میڈیا سمیت کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ایمبولینسوں کو جائے وقوعہ کے اندر داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل جموں پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ جائے وقوعہ سے 5 سے 6 کلو وزنی بارودی مواد ملا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ ائیر فیلڈ میں ڈرون کے ذریعے گرایا گیا تھا۔

ڈی جی پولیس نے مزید کہا کہ ایسا ہی بارودی مواد شدت پسند تنظیم کی جانب سے ایک پُرہجوم مقام پر بھی نصب کیا گیا تھا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسے ناکارہ بنادیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button