پاکستان امریکا سے بہتر تعلقات کی خواہش رکھتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد امریکا سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہمیشہ سے ہی ہمسایہ ملک بھارت سے زیادہ امریکا کے ساتھ قریبی تعلق رہا ہے، نائن الیون کے بعد پاکستان نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں شامل ہونے کا انتخاب کیا تاہم اب افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد پاکستان امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش رکھتا ہے اور تجارتی تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button