بھارت کشمیریوں پر بندوقیں تان کر اے پی سی بلا رہا ہے، مشعال ملک

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان کشمیریوں پر بندوقیں تان کر اے پی سی بلا رہا ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے مشعال حسین ملک نے پیغام میں کہا کہ نریندر مودی ہر روز نیا ڈرامہ کرتے ہیں، انہیں آج اچانک کشمیر کی یاد آگئی، مودی نے آرٹیکل 370 اور 35A ختم کر کے کشمیریوں کا بنیادی حق چھین لیا، انہوں نے اپنے کٹھ پتلی لوگوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلا رکھی ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دو سال قبل ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قبرستان بنانے کا پلان سوچا تھا، کیا دنیا اندھی ہو گئی، بھارتی بربریت نہیں دیکھ رہی، کشمیریوں کے اصل رہنما جیل میں بند ہیں، حریت رہنماؤں کو جیل میں ٹارچر کیا جارہا ہے، ہندوستان کشمیریوں پر بندوقیں تان کر اے پی سی بلا رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button