کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم

کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم
Spread the love

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی اور سینیٹر فیصل سبزواری موجود تھے۔ ملاقات میں وزیراعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے وفاقی حکومت کی کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل اور نئے اعلان شدہ منصوبوں کو جلد شروع کرنے کو حکومت کی اولین ترجیحات قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت کراچی کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت این ایف سی ایوارڈ کے مطابق فنڈز کی بروقت منتقلی کو یقینی بنا رہی ہے تاہم سندھ حکومت کی طرف سے صوبائی فنڈر کی منصفانہ تقسیم بھی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں