حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
Spread the love

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادی گئیں جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ پٹرول 2 روپے 13 پیسے مہنگا کردیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل پر 2 روپے 3 پیسے بڑھائے گئے ہیں اور اس کی نئی قیمت 79 روپے 68 پیسے ہوگئی ہے۔

اس طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپیہ 79 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کے بعد 112 روپے 55 پیسے فی لیٹر کا ہوگیا جب کہ مٹی کا تیل 1 روپیہ 89 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا اور اس کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے ہوگئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں