’زمین کو بچانے کے لیے اس کا یا چاند کا مدار بدلا جائے۔‘ امریکی سیاستداں

ٹیکساس: اگرآپ امریکہ کی خبروں پرغورفرمائیں تو وہاں ایک سابق وکیل اور ریپبلیکن جماعت کے موجودہ رکن کانگریس لوئی گومرٹ کو ان کی مضحکہ خیز باتوں پر سب سے احمق سیاستدان کا خطاب دیا گیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے امریکی محکمہ جنگلات سے کہا ہے کہ سورج سے پھوٹنے والی آتشیں لپٹیں زمین پر آب و ہوائی تبدیلیوں کی وجہ بن رہی ہیں اور اگرزمین یا چاند کا مدار معمولی بدلا جائے تو زمین محفوظ رہے گی۔

’میں جانتا ہوں اور اس کی تصدیق بھی ہوچکی ہے کہ محکمہ جنگلات نے کلائمٹ چینج کے لیے بہت کام کیا ہے۔ ناسا کے سابق سربراہ نے مجھے بتایا کہ چاند اور زمین کا مدار سورج کے لحاظ سے معمولی تبدیل ہوا ہے۔ پھر شمسی شعلوں (فلیئرز) بڑھ گئے ہیں۔ تو کیا محکمہ جنگلات اور اراضی کا حساب رکھنے والے ادارے چاند یا زمینی مدار کو کچھ تبدیل کرسکیں۔ اس سے زمین پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے،‘ انہوں نے ایک بیان میں کہا۔

منگل کے روز کانگریس میں قدرتی وسائل پر بریفنگ کے دوران ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے لوئی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ جیسے ہی انہوں نے اپنی بات ختم کی ، اجلاس میں کافی دیرتک خاموشی چھائی رہی۔ دوسری جانب ان کے اس بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ کہہ چکے ہیں کہ ہمیں جلد ہی زمین کو چھوڑنا ہوگا۔ وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ کئی ممالک کی خواتین امریکہ آکربچوں کو جنم دیتی ہیں تاکہ انہیں امریکی سرزمین پر ہی دہشتگرد بنایا جاسکے

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button