عامر خان کے مذاق پر مادھوری ڈکشت آپے سے باہر ہوگئیں

ممبئی: اداکار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران میرے ایک مذاق پر اداکارہ مادھوری ڈکشت مجھے مارنے کیلیے تیار ہوگئی تھیں۔

1990 میں ریلیز ہونے والی اندرا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دل‘ میں لوگ آج بھی بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت کی اداکاری کو یاد کرتے ہیں جب کہ دونوں فنکار خود بھی اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ہونے والی حرکات کو آج تک یاد رکھے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا پر اداکار عامر خان کا ایک پرانا ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ ایک شو کے دوران اداکار فرحان اختر کو انٹریو دے رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے اپنی فلم ’دل‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنایا۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مادھوری ڈکشت سے کہا کہ وہ اپنا ہاتھ دکھائیں، میں ان کا ہاتھ پڑھ کر بتاتا ہوں تاہم جیسے ہی اداکارہ نے ہاتھ آگے کیا تو میں نے اس پر تھوک دیا جس پر مادھوری کو شدید غصہ آیا اور انہوں نے میرے پیچھے دوڑ لگادی اس دوران انہیں ہاکی نظر آئی انہوں نے مجھے مارنے کے لیے ہاکی بھی اٹھالی۔

دوسری جانب خود اداکارہ مادھوری ڈکشت بھی اس واقعے کی تصدیق کرچکی ہیں۔ ماضی میں ایک انٹریو کے دوران جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کوئی بھی ایسا واقعہ جو انہیں کبھی نہیں بھولا۔ جس پر اداکارہ نے کہا فلم ’دل‘ کی شوٹنگ کے دوران عامر خان کے پیچھے ہاکی لے کر دوڑ لگانا۔

واضح رہے بالی ووڈ کوریوگرافر اور ہدایت کارہ فرح خان بھی عامر خان کی اس حرکت کا بتاچکی ہیں۔ فرح خان نے ایک انٹریو کے دوران کہا تھا کہ عامر خان کی پرینک (مذاق) کرنے کی عادت ہے، وہ اکثر فلم سیٹ پر لوگوں کا ہاتھ دیکھنے کے بہانے اس پر تھوک دیتے ہیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button