کورونا کے مرض میں سبزچائے مفید قرار

لندن: دنیا کے کئی ممالک اب بھی کووڈ 19 مرض کے چنگل میں ہیں اور اب ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سبزچائے اس مرض میں انتہائی مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ تحقیق اس بار برطانیہ کی سوانسی یونیورسٹی میں کی گئ ہے۔ اسی طرح کورونا کے مریض اگر سبزچائے استعمال کریں تو اس سے دوا کی تاثیر بھی بڑھ سکتی ہے۔ پہلے یہ تحقیق ڈاکٹر سریش موہن کمار نے بھارت میں کی تھی۔ اس کے بعد وہ برطانیہ آئے اور وہاں بھی اپنی تحقیق کو جاری رکھا۔

وہ کہتے ہیں کہ سبزچائے قدرت کے کارخانے کی قدیم ترین ادویہ میں سے ایک ہے اور اس پر تحقیق کی ضرورت تھی۔ وہ کہتے ہیں کہ سبزچائے میں حیرت انگیز مرکبات پائے جاتے ہیں۔ ان میں سے ایک گیلوکیٹے چِن ہے جو نہ صرف کورونا وبا کے حملے سے بچاتا ہے بلکہ کووڈ 19 کے مریضوں کو بھی تیزی سے شفایاب کرتا ہے۔
اگرچہ اس کے محدود پیمانے پر تجربات کئے گئے ہیں لیکن ماہرین اب اس پر تفصیلی غور کررہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button