وزیراعظم کی بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش

وزیراعظم کی بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش
Spread the love

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بحال کرنے کا روڈ میپ دے تو بات کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکا درجہ ختم کرکے ریڈلائن کراس کی تاہم مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بحال کرنے کا روڈمیپ دینے پر بھارت سے بات چیت ہوسکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کوغیرقانونی اورعالمی قوانین کے خلاف اقدامات واپس لینا ہوں گے، بھارت کے ساتھ ہمیشہ مہذب، کھلے تعلقات رکھنے کی خواہش کی، جنوبی ایشیا میں غربت ختم کرنے کا بہترین راستہ باہمی تجارت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں