اسرائیل کا فلسطینیوں کو جبری بیدخل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ

 غزہ: 

بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح کے دورے پر آئy اقوام متحدہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا جبری طور پر فلسطینیوں کو اُن کے گھروں سے بے دخل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے نمائندوں نے بیت المقدس کے قریبی علاقے شیخ جرح کا دورہ کیا اور عارضی طور پر قائم کیمپوں میں گئے جہاں فلسطینیوں نے انہیں اسرائیلی مظالم سے آگاہ کیا۔

Israel expulsion palestine from sheikh jarrah

اس موقع پر یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لزارینی نے کہا کہ شیخ جرح کے علاقے سے فلسطینیوں کی بے دخلی عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اسرائیل کی قابضانہ ذہنیت کی عکاس ہے۔ میں اس بیدخلی کو عالمی سطح پر اُٹھاؤں گا۔

Israel expulsion palestine from sheikh jarrah 1

فلپ لزارینی نے مزید کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایجنسی کے سربراہ کی حیثیت سے ان کا کام فلسطینی پناہ گزینوں کی حفاظت اور مدد کرنا ہے اور میری اولین ترجیح بھی فلسطینیوں کو صدمے اور نقصان کے حالیہ دور سے بچانا ہے۔

Israel expulsion palestine from sheikh jarrah 2

اقوام متحدہ کے نمائندوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کو ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان کے گھروں کو واپسی کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں گے اور اس حوالے سے عالمی قوتوں سے بھی بات کی جائے گی۔

Israel expulsion palestine from sheikh jarrah 3

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے ماہ رمضان میں شیخ جرح سے فلسطینوں کو طاقت کے زور پر بیدخل کردیا تھا جس کے باعث شروع ہونے والی جھڑپوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کی صورت اختیار کرلی تھی جس میں 250 سے فلسطینی شہید ار درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button