تنخواہ داروں پر ٹیکس بڑھانےکی آئی ایم ایف کی تجویز قبول نہیں کی، وزیرخزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ تنخواہ داروں پر ٹیکس بڑھانےکی آئی ایم ایف کی تجویز قبول نہیں کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے اس بار پاکستان کےساتھ سخت رویہ اپنایا، ہم نے تنخواہ داروں پر ٹیکس بڑھانے کی آئی ایم ایف کی تجویز قبول نہیں کی، آئی ایم ایف کے ساتھ اس تجویز پر بات چیت جاری ہے، جو ٹیکس نہیں دے رہے ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے چند اہداف پر خصوصی توجہ دی، ایکسپورٹ انڈسٹری، زراعت اور تعمیرات سیکٹر پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں، جب کہ اب حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی کم کرنا ہے، زراعت کےحوالے سے قلیل المدتی منصوبوں پرکام ہورہاہے، ایکسپورٹ میں مزید اضافے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی کیلئے مختلف اسکیمز لےکر آرہی ہے، امیر اورغریب کے لئےایک جیسی گروتھ ہونی چاہیے، اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے محبت کرتے ہیں، اور اسی محبت و پیار کی وجہ سے اس بار اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان میں ریکارڈ پیسے بھجوائے جس نے ملکی معیشت کو سہارادیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button