پی ایس ایل کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کروانے کیلیے یو اے ای نے اجازت دیدی

دبئی: پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کروانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق ابوظہبی میں موجود پی سی بی کی سات رکنی ٹیم نے لاہور میں پی سی بی حکام کو آگاہ کردیا ہے جب کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے میچز کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کو خصوصی فلائٹس کے ذریعے ابوظہبی بجھوایا جائے گا۔ اس حوالے سے فرنچائزز نے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابو ظہبی میں ہوں گے

یکم سے بیس جون تک اعلان کردہ میچز کے شیڈول میں ترمیم کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے جو لاجسٹک مسائل کو سامنے رکھنے کے ساتھ ٹیم اونرزکی مشاورت سے کیا اگلے چند گھنٹوں میں کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button