پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن ایک بار پھر ملتوی

لاہور: پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آپریشنل مشکلات کے وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کو موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کے ورچوئل اجلاس میں لاجسٹک مسائل اور دیگر رکاوٹوں کی وجہ سے ابوظہبی میں مقابلوں کے پلان کو ناقابل عمل قرار دیا گیا۔ اس ضمن میں نیا بجٹ بھاری ہونے کی وجہ سے میچز بعد میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پی ایس ایل کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کروانے کیلیے یو اے ای نے اجازت دیدی

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی سی بی کا 7 رکنی وفد جو کئی روز سے ابو ظہبی میں موجود تھا، ان کے متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور یو اے ای نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ تمام میچز ابو ظہبی میں کروانے کی اجازت دے دی ہے۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی ایل 6 کے بقیہ میچز کا ابوظہبی میں ہونے کے حوالے سے حتمی اعلان، فرنچائز مالکان سے ملاقات کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ روز ہونے والے فیصلے کے تحت پی ایس ایل کے میچز کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کو خصوصی فلائٹس کے ذریعے ابوظہبی بجھوایا جانا تھا اور اس حوالے سے فرنچائزز کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایات بھی کردی گئی تھیں۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے ابتدائی 14 میچز فروری میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تھے تاہم لیگ میں شامل متعدد کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد لیگ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں یکم مئی سے کراچی میں ہی بقیہ تمام میچز کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارت میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لیے پی سی بی کا 7 رکنی وفد وہاں موجود تھا اور ابو ظہبی میں تمام میچز کرنے پر اتفاق بھی کرلیا گیا تھا تاہم بورڈ کو آپریشنل مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث لیگ ایک بار پھر موخر کردی گئی ہے

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button