نوازشریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں نیلام کرنے کافیصلہ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں 20 مئی کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ڈی سی شیخوپورہ نے بولی کی تاریخ 20 مئی مقرر کردی ہے۔

دوسری جانب ڈی سی شیخوپورہ کی بولی کے لیے تاریخ مقرر کرنے کے فیصلہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، درخواست گزار اشرف ملک کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ کی 88 کنال اراضی نواز شریف سے خرید چکا ہوں، نواز شریف کو 75 ملین روپے کی ادائیگی بھی کی جاچکی ہے تاہم نواز شریف کی گرفتاری کے باعث سیل ڈیڈ پر عمل درآمد نہ ہوسکا، سیل ڈیڈ پر عمل درآمد کے لیے سول کورٹ سے رجوع کررکھا ہے لہذا ڈی سی شیخوپورہ کو زرعی اراضی کی نیلامی سے روکا جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button