حکومت کا شہباز شریف کے حوالے سے ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کے حوالے سے ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے حوالے سے ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کو فوری طور پر لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے ہی حدیبیہ پیپر ملز کیس کے حوالے سے کام کرے جب کہ وزیراعظم نے عید کے بعد شہزاد اکبر سے حدیبیہ پیپر ملز کیس پر ورکنگ کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ اجلاس میں اٹارنی جنرل ،شہزاد اکبر فواد چوہدری اور علی ظفر شریک تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button