آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی

دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے تحت بابر اعظم 3 درجے تنزلی کے ساتھ نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں کین ولیمسن پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ دوسرے، مارنس لبوشین تیسرے، جو روٹ چوتھے، ویرات کوہلی پانچویں، ریشبھ پنت چھٹے، ہینری نکولز ساتویں اور روہت شرما آٹھویں نمبرہیں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو زمبابوے جیسی کمزور حریف کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونا بھاری پڑگیا ہے اور وہ ٹیسٹ فارمیٹ میں 3 درجے تنزلی کا شکار ہوکر چھٹے سے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔
آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے بہترین بولر ہیں، دوسرے نمبر پر روی چندرن ایشون اور تیسرے نمبر پر نیل ویگنر ہیں، 10 بہترین بولرز میں پاکستان کا کوئی بھی بولر شامل نہیں۔

ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر آل راؤنڈرز میں پہلے نمبر پر ہیں، بین اسٹوکس دوسرے اور رویندرا جڈیجا تیسرے نمبر پر ہیں، پہلے 10 آل راؤنڈرز میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button