کورونا وبا؛ بھارت میں مسلم ڈرائیور نے اپنے رکشے کو ایمبولینس بنا لیا

بھوپال: بھارت میں جاوید خان نامی شخص نے اپنے رکشے میں آکسیجن سلنڈرز اور دوائیں رکھ کر اسے کُل وقتی ایمبولینس بنادیا اور مفت میں مریضوں کو اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال کے 34 سالہ مسلمان ڈرائیور جاوید خان کا اس وقت سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہو رہا ہے۔ جاوید خان نے مریضوں کی بہتات اور ایمبولینسوں کی قلت دیکھتے ہوئے اپنے رکشے میں جان بچانے والی اشیا رکھ کر ایمبولینس بنالیا۔

بڑے دل کے مالک جاوید خان نے رکشے میں اپنے خرچے پر آکسیجن سلنڈرز، سینی ٹائزر اور دوائیں رکھیں۔ وہ مریضوں کو نہ صرف مفت میں اسپتال منتقل کررہے ہیں بلکہ آکسیجن بھی مفت فراہم کر رہے ہیں۔

رکشہ ڈرائیور کے شانہ بشانہ ان کی بیوی بھی مرٰیضوں کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ یہاں تک کہ جب آکسیجن سلنڈرز خریدنے کے لیے رقم کم پڑی تو اپنا سونے کا لاکٹ بیچ کر رقم شوہر کو دیدی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button