ویکسین کی ایک خوراک کورونا کے پھیلاؤ کو نصف کردیتی ہے، تحقیق

لندن: کورونا ویکسین کی ایک خوراک وائرس کے پھیلاؤ کو 50 فیصد تک کم کردیتی ہے۔

یہ بات پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی جانب سے ہونے والی تحقیق کے بعد سامنے آئی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ایسے افراد جنہیں فائزر یا آسٹرا زینیکا کی ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ان میں بنا ویکسین والے افراد کی نسبت وائرس آگے منتقل کرنے کی شرح کم ہوکر 38 سے 49 فیصد کے درمیان رہ گئی۔

برطانیہ کے سیکریٹری صحت میٹ ہینکوک کا کہنا ہے کہ اس مطالعے میں ویکسی نیشن کے 14 دن بعد بھی کووڈ کے خلاف تحفظ دیکھا گیا ’ ہر فرد جو ویکسین لگوانے کا اہل ہے اسے جلد از جلد ویکسین لگوا لینی چاہیے‘
اس تحقیق میں 24 ہزار گھرانوں کے 57 ہزار ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کی لیباریٹری رپورٹس میں کورونامثبت آیا تھا اور انہوں نے ویکسی نیشن کروائی تھی، ان افراد کا موازنہ ویکسی نیشن نہ کروانے والے تقریبا دس لاکھ افراد سے کیا گیا۔ جب کہ مطالعے میں شامل زیادہ تر افراد کی عمر 60 سال سے کم تھی۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی ہیڈ آف امیو نائزیشن(کسی جسم کو انفیکشن یا نقصان دہ عوامل سے محفوظ بنانے کا عمل) ڈاکٹر میری رمزے کا کہنا ہے کہ’ معمول کی زندگی پر واپس آنے کے لیے ویکسی نیشن ہمارے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے، کیوں کہ ویکسین سے نہ صرف بیماری کی شدت کم ہوتی ہے بلکہ روزانہ ہونے والی سینکڑوں اموات سے تحفظ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اور ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ویکسین کی وجہ سے کورونا کے پھیلاؤ کے امکانات بھی کم ہو رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button