روسی صدرکی مغربی ممالک کو سخت تنبیہ

ماسکو: روسی صدر ولا دیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ اگر مغرب نے ’ریڈ لائن‘ عبور کی تو روس بلا تاخیر بہت سخت ردعمل دے گا۔

قوم سے خطاب میں انہوں نےیوکرائن، بیلاروس اور روس میں عدم استحکام کا موردِ الزام مغرب کو ٹہرایا۔ پوٹن کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتیں مستقل روس کو پریشان کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

روسی صدر کا یہ بیان قوم سے سالانہ خطاب میں اس وقت سامنے آیا ہے جب روس کی پیوٹن کے ناقد الیکسی ناوالنی کو جیل بھیجنے، امریکی صدارتی الیکشن میں روسی مداخلت کے الزامات اور یوکرائن کے معاملے پر مغرب کے ساتھ کشیدگی چل رہی ہے۔

ولا دیمیر پوٹں نے قوم سے خطاب میں روس میں کورونا کے خلاف جنگ اور ملک کی معاشی بہتری کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button