پاکستان ٹیم کو پریکٹس کا پروانہ مل گیا، کورونا وائرس ٹیسٹ کلیئر

کراچی: پاکستان ٹیم کے زمبابوے میں کوویڈ ٹیسٹ کلیئر آگئے ہیں جس کی وجہ سے انھیں پریکٹس کا پروانہ مل گیا ہے، پیر سے ہرارے میں ٹریننگ کا آغاز ہوگا، بلند حوصلہ گرین شرٹس نئے دیس میں بھی فتح کا سلسلہ برقرار رکھنے کیلیے پراعتماد ہیں، نئے کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا امکان ہے، دوسری جانب زمبابوے نے بھی ٹی 20 جنگ کیلیے اپنا لشکر ترتیب دے دیا، ٹیم کی قیادت سین ولیمز کے ہاتھوں میں ہوگی، مقابلے کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد اپنے اگلے پڑاؤ زمبابوے میں ڈیرے ڈال چکی ہے جہاں پر تمام اسکواڈ ممبران کا کوویڈ ٹیسٹ کلیئر آیا ہے، مہمان دستے کے ہرارے پہنچنے کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹ لیے گئے تھے جن کا نتیجہ مثبت رہا ہے، گذشتہ روز ٹیم نے مکمل آرام کیا اب پیر سے ہرارے اسپورٹس کلب میں ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز ہوگا، پروٹیز دیس میں ملنے والی فتح سے پلیئرز کے ساتھ کوچنگ اسٹاف کا حوصلہ بھی بلند ہوا ہے۔

وہ گذشتہ سیریز میں ناکام رہنے والے پلیئرز پر مزید محنت کرتے ہوئے ان کا اعتماد بحال کرنے کیلیے کوشاں ہوں گے، کپتان بابر اعظم پہلے ہی واضح کرچکے کہ بھارت میں رواں برس شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے تناظر میں مختلف کمبی نیشنز کی آزمائش کا سلسلہ جاری رہے گا، اسی لیے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button