اداکار ارجن رامپال، سونو سود اور نیل نتن بھی کورونا وائرس میں مبتلا

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن رام پال، سونو سود اور نیل نتن مکیش بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

دنیا بھر میں پھیلتی کورونا وباء بھارت میں سنگین صورتحال اختیار کر چکی ہے، یومیہ دو لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ان میں بالی ووڈ فنکار بھی شامل ہیں۔

متعدد فن کاروں کے بعد اب ارجن رامپال، نیل نتن اور سونوسود بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس ضمن میں ارجن رامپال نے اپنی ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوئی علامات نہ ہونے کے باوجود میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد سے میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button