حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فضائی اڈے پر حملے کا دعویٰ

ریاض: سعودی عرب کے رائل سعودی ایئرفورس کے فضائی اڈے پر حوثی باغیوں نے بارودی ڈرونز سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی شاہی سعودی فضائیہ کے زیر استعمال کنگ خالد ایئربیس پر حملے کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

حوثی باغیوں کے ترجمان کا کارروائی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ خمیس مشیط میں واقع الخالد ایئر بیس پر بارود سے بھرے ڈرونز حملے کیئے جس سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے حوثی باغیوں کے دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔ حوثی باغیوں کی جانب سے اس سے قبل بھی ہوائی اڈوں پر حملے کیئے جاچکے ہیں۔

یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب بالخصوص سرحدی صوبے جازان میں ڈرون اور میزائل حملوں کا سلسلہ کئی عرصے سے جاری ہے جب کہ سعودی ایئر ڈیفنس نے بھی درجنوں حملوں کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 26 اکتوبر کو بھی حوثی باغیوں نے کنگ الخالد ایئر بیس پر ڈرون حملہ کیا تھا جس میں فضائی اڈے کی عمارت اور طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button