اکشے کمار بھی کورونا وائرس کا شکار

اکشے کمار بھی کورونا وائرس کا شکار
Spread the love

چممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

بالی ووڈ سپراسٹار اکشے کمار نے ٹوئٹر پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے لکھا میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں آج صبح میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جس کے بعد تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میں نے خود کو فوری طور پر آئسو لیٹ (الگ تھلگ) کرلیا ہے۔

اکشے کمار نے بتایا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام ضروری طبی امداد بھی لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ان تمام لوگوں سے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی جو ان کے رابطے میں آئے تھے اور انہیں اپنا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ اکشے کمار نے بتایا کہ وہ جلد ایکشن میں واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ عالیہ بھٹ کے علاوہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں اور اپنے گھر میں آئسولیٹ ہیں۔

ان فنکاروں کے علاوہ اداکار منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تاراسوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ اداکار رنبیر کپور بھی کورونا وائرس میں مبتلا تھے تاہم اب وہ کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں