پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو ہرادیا

بنگلہ دیش میں جاری تین ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز میں پاکستان نے بھارت کو اٹھاون رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے بھارت کو جیت کےلیے ایک سو چھیاسی رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نو وکٹوں پر ایک سو ستائیس رنز تک محدود رہی۔

سہلٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹ کھوکر ایک سو پچاسی سکورکیا۔ بدرمنیر نے ستائیس گیندوں پر پچاس رنز کی اننگز کھیلی،جس میں چار چھکے بھی شامل تھے۔ معین اسلم نے تینتیس اور نثار علی نے تیس رنز کا حصہ ڈالا۔ اجے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

منتظمین نے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے شیڈول میں ترمیم کی ، پہلے شیڈول میں پاکستان اور بھارت کایہ میچ چار اپریل کو ہونا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button