قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا واقعہ ضلع پلوامہ میں پیش آیا جہاں قابض بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی، بزرگوں اور بچوں پر تشدد کیا اور نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو گھروں سے پکڑ کر باہر لایا گیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے نوجوانوں کی شہادت کو مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے انسانی حقوق کی سنگین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس پر علاقہ مکینوں اور لواحقین نے شاہراہ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے جدوجہد آزادیٔ کشمیر کے حق اور بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں 11 کشمیریوں کو شہید کیا گیا جن میں 3 کو حراست کے دوران تشدد کرکے قتل کیا گیا جب کہ 12 مکانات کو تباہ کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button