یاسر حسین نے اقراء عزیز کو بندر سے مشابہ قرار دے دیا

کراچی: اداکار یاسر حسین نے اقراء عزیز کو رکشا کے پیچھے لٹکے ہوئے بندر سے مشابہ قرار دے دیا۔

غیر سنجیدہ حرکات اور متنازع بیانات کی وجہ پہچانے جانے والے یاسر حسین نے انسٹا گرام پر کچھ نہ کچھ ایسا ضرور شیئر کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ اکثر و بیشتر وہ اپنی اہلیہ و اداکارہ اقراء عزیز کی ویڈیو بھی شیئر کرتے ہیں۔

یاسر حسین نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اقراء کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کو بندر سے مشابہ قرار دیا۔ ویڈیو میں دونوں ایک کار میں بیٹھے ںظر آرہے ہیں۔ اسی دوران یاسر اپنی گاڑی کے آگے کھڑے ایک رکشا کے پیچھے لٹکے ہوئے بندر کی ویڈیو بناتے ہیں اور پھر کیمرے کا رخ اقرا کی جانب کر دیتے ہیں۔
یہ پڑھیں: یاسر حسین نے اپنی شادی میں بن بلائے مہمان فنکاروں کے نام بتادیے

اقراء عزیز بھی بندر کی ویڈیو کے بعد اچانک اپنی جانب کیمرے کا رخ دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ کیا میں ہوں؟ جس پر یاسر کہتے ہیں کہ دونوں میں کتنی مشابہت ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button