مشترکہ ڈرامہ سیریل کیلیے ’’ارطغرل‘‘ کی ٹیم کا عید کے بعد پاکستان آنے کا فیصلہ

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے دورہ ترکی کے دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان نئے ڈرامہ کے لئے جوائنٹ وینچر پر اتفاق ہو گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترکی کا دورہ کیا ہے جہاں اُن سے مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ’’ ارطغرل غازی‘‘ اور ’’عثمان‘‘ ڈرامے کے پروڈیوسر بزداق سے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر پاکستان اور ترکی کے درمیان نئے ڈرامہ کے لیے جوائنٹ وینچر پر اتفاق بھی ہوا اور اسد قیصر کی جانب سے ڈرامے کی پروڈکشن ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی گئی۔
مشترکہ معاہدے کے حوالے سے ارطغرل ڈرامہ کی پروڈکشن ٹیم عید کے بعد پاکستان آئے گی اور وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات بھی کرے گی جس کے بعد پاکستانی اداکاروں کے ساتھ مل کر نیا سیریل تشکیل دیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button