صبا قمر نے جیون ساتھی چن لیا

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے جیون ساتھی چن لیا ہے اور بہت جلد وہ شادی کرنے والی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہیں اور اس کی وجہ صبا قمر کا بولڈ فوٹو شوٹ ہے، اداکارہ کو جہاں اپنی بولڈ تصاویر پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہیں ایک عظیم نامی صارف نے لکھا کہ چلیں اس سال شادی کرلیتے ہیں جس پر صبا قمر نے حیران کن طور پر کہا کہ قبول ہے۔

صباقمر کے جواب نے سوشل میڈیا پر ہلچل تو مچادی تاہم جب ایکسپریس ٹریبیون نے اداکارہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد وہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں اور ان کا جیون ساتھی وہی سوشل میڈیا صارف ہے جس کو اداکارہ نے قبول ہے کہا تھا۔

صبا قمر نے کہا کہ مجھے وہ شخص مل گیا ہے جس کے ساتھ اب مجھے گھر بسانا چاہیے، میں ہمیشہ سے شادی کے خلاف تھی تاہم اس نے میری سوچ بدل دی اور مجھے شادی کے لیے قائل کرلیا، اگر تمام چیزیں ٹھیک رہیں تو بہت جلد ہم شادی کرلیں گے۔

صبا قمر نے جیون ساتھی سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ عظیم ہی وہ شخص ہے جس نے پوسٹ پر مجھے شادی کے لیے کہا تھا، عظیم کا تعلق کراچی سے ہے تاہم ابھی آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہے۔ اداکارہ نے اپنی شادی کی تاریخ تو نہیں بتائی تاہم انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست ضرور کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button