شرجیل خان کو فٹ کرنے کے لیے یونس خان بھی میدان میں آگئے

لاہور: شرجیل خان کو فٹ کرنے کے لیے یونس خان بھی میدان میں نکل آئے۔

قذافی اسٹیڈیم میں ٹیم گرینز اور وائٹ کے پریکٹس میچ میں شرجیل خان جلد آوٹ ہونے کے بعد فٹنس کو بہتر بنانے اور وزن کم کرنے کے لیے متحرک نظرآئے۔ جسمانی مشقوں کے بعد شرجیل خان بیٹنگ کوچ یونس خان کے ساتھ باونڈری لائن کے اطراف میں رننگ کرتے رہے۔ رننگ کے دوران یونس خان بائیں ہاتھ کے جارح مزاج اوپنر کو فٹنس کی اہمیت پر مشورے دیتے بھی دکھائی دئیے۔

ٹیم میں کم بیک کے بعد شرجیل خان کے لیے میچ فٹنس پانے کے ساتھ وزن میں کمی اہم چیلنج یے۔ شرجیل خان دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے لیے منتخب کردہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button