اداکارہ اشنا شاہ ماحولیات پرآگاہی کے لیے عالمی ادارے کی سفیرمقرر

کراچی: معروف اداکارہ اشنا شاہ ماحولیاتی آگاہی کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی سفیر مقررہوگئیں۔

ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق پاکستان کو لاحق ماحولیاتی مشکلات سے نکالنے کے لیے خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ شامل ہوگئیں،اشنا شاہ پاکستان میں ماحولیاتی آگاہی بڑھانے میں مدد فراہم کریں گی۔

اشنا شاہ کے مطابق سمندر میں پلاسٹک،درختوں کی کٹائی،اور غیر قانونی شکار کو روکنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ سمندر میں پلاسٹک پھینکنے سے آبی حیات کو خطرہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہرشخص کو آب و ہوا میں بدلاؤ کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے درخت لگانے کا عہد کرنا ہوگا۔ماحول کے بارے میں لوگوں کے رویوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نایاب جنگلی حیات سے مالامال ہے۔ چیتے، دریائے سندھ کی ڈالفن کی مختلف اقسام ہماری ملک میں پائی جاتی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button