اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر فضائی بمباری

غزہ: اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور جنگی ہیلی کاپٹرز نے غزہ میں حماس کے دفاتر پر بمباری کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے رات گئے غزہ میں فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ ہوگئے تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے فضائی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حماس کی جانب سے ہماری سرزمین پر راکٹ داغے جانے پر فضائی حملے کیئے۔
غزہ سے داغا گیا راکٹ ایک میدانی علاقے میں گرا تھا جس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مزید بتایا کہ فضائی کارروائی میں حماس کے ملٹری کیمپ میں راکٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ اور اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔غزہ سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ فلسطین کو اسرائیلی چنگل سے آزاد کرانے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں دو سال میں چوتھی بار ہونے والے لیکشن نے سیاسی بحران پیدا کردیا ہے اور کرپشن الزامات میں گھرے وزیراعظم نیتن یاہو اپنی نشست برقرار رکھنے کے لیے مسلم دشمن اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button