گھر میں آتشزدگی پر 8 سالہ بچی نے گدا نیچے پھینکا، پھر کود کر جان بچالی

شکاگو کے ایک اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر آتشزدگی کے بعد آٹھ سالہ بچی نے فوری طور پر ایک گدا اٹھا کر نیچے پھینک دیا اور اس پر کود کر اپنی جان بچالی۔

شکاگو فائرڈپارٹمنٹ کے مطابق لڑکی تیسری منزل کی کھڑکی سے کودی تھی۔ یہ مکان 6100 بلاک، جنوبی واباش ایونیو میں واقع ہے۔ جب عملہ وہاں پہنچا تو انہوں نے 5 سالہ بچے کو دیکھا جو اپنی بہن کی طرح میٹرس پر کودنے کے لیے تیار تھا تاہم فائرفائٹر نے سیڑھی لگا کر اسے اور اندر موجود دوسالہ بچے کو بحفاظت بچالیا۔ حادثے کے وقت تینوں بچے گھر میں تھے اور کوئی بڑا موجود نہ تھا۔

تاہم پولیس یہ بتانے سے قاصر ہے کہ اتنا بڑا میٹرس ایک بچی نے کس طرح گرایا ہوگا یا کسی پڑوسی نے اسے نیچے رکھا ہے۔ تاہم تیسری منزل سے بڑے اور نوجوان افراد کے کودنے سے انہیں چوٹ لگ سکتی تھی لیکن بچی اپنی جسامت کی وجہ سے کسی گزند لگنے سے محفوظ رہی۔
بچیوں کی والدہ نے بتایا کہ وہ ملازمت پر تھی اور ایک پڑوسی کو بچوں پر نظر رکھنے کا کہا تھا لیکن یہ معلوم نہ ہوسکا کہ آگ کے دوران پڑوسی کہاں موجود تھا؟

تاہم اب بھی یہ سوالات پیدا ہوتے ہیں کہ تیسری منزل سے پھینکا جانے والا گدا بالکل ٹھیک رخ پر کیسے گرا اور لڑکی نے اسے کیسے اٹھایا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button